ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

0
87

ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور حق کےلئے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا جائے، ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور ہر قسم کے بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی دلیل ہیں کہ وہ ایک شدت پسند سوچ کے مالک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیری بھائیوں کےلئے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے اور انہوں نے اپنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھی یہی پیغام دیا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہئے، وہ اس وقت عالمی سطح پر کشمیر کے سفیر بن چکے ہیں، حق خود ارادیت کشمیری بھائیوں کا انسانی اور قانونی حق ہے اور کسی کو بھی ان کا یہ حق صلب کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کشمیر کے علاقے میں حیوانیت کے آخری درجے پر جا چکے ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی طور پر اس مسئلہ کے خلاف اور اس کے حل کےلئے آواز اٹھائی ہے، باقی ممالک کو بھی اس مسئلہ کے حل کےلئے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے، ہر کسی کو انسانیت کے ناطے اس معاملہ پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل خطہ کے امن کےلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس مسئلہ کے حل کے بغیر پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنا ناممکن ہے۔ آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ کے حل تک کشمیریوں کی آواز بنے رہیں گے، دعاگو ہیں کہ کشمیریوں کی زندگی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

 

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

 

Leave a reply