ہماری حکومت میں یہ کام نہیں ہوا، بزدار نے سب کو چیلنج دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئی ہیں
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے – ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا- ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں – سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر بے دریغ استعمال کیا -سابق دور میں عوام پستے رہے اور حکمران سرکاری پیسے کو مال مفت سمجھ کر خرچ کرتے رہے -الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام سے راہ فرار اختیار کرنا دھاندلی میں ملوث ٹولے کے اندر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے سابق حکمران الیکشن میں شفافیت کے مخالف ہیں – انہیں علم ہے کہ عام انتخابات شفا ف ہوئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جائے گی-دھاندلی کرنا ان لوگوں کا وطیرہ رہا ہے -الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن کے نظام میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا-وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں میں اصلاحات لانے کا نظام جاری رہے گا-
وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ جمشید اقبال چیمہ، اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، حاجی امتیاز احمد، اراکین پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عادل پرویز، عبدالرحمن خان، ملک اسد کھوکھر، طارق تارڑ، رائے حسن نواز اور طاہر بشیر چیمہ شامل تھے
جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی
بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے
جنوبی پنجاب والوں کو شاہ محمود قریشی نے سنائی ایک بار پھر خوشخبری
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز
ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول
نواز شریف کے کہنے پرمیں نے یہ کام کیا،سر پر لوٹا کیوں رکھا؟ جلیل شرقپوری میدان میں آ گئے
مجھے کیوں نکالا؟ ن لیگ سے نکالے گئے رکن اسمبلی نے نعرہ لگا دیا
وہی ہوا جو ہونا تھا، ن لیگی ق لیگ میں جانے لگے، ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی
بزدار کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا؟ وزیراعظم نے آج انکشاف کر ہی دیا