باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی وفات کے بعد انکے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک کا امیر مقرر کیا گیا ہے
سعد رضوی نے تحریک لبیک کے امیر کے طور پر ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں، ملک بھر کی سیاسی و سماجی قیادت نے سعد رضوی سے انکے والد کی وفات پر تعزیت کی، سعد رضوی نے تحریک لبیک کے اجلاسوں کی صدارت بھی شروع کر دی ہے،
سعد رضوی نوجوان قیادت کے امیر کے طور پر سامنے آنے پر تحریک لبیک کے کارکنان میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، تحریک لبیک کے کارکنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعد رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ٹویٹر پر ٹرینڈچلایا جو ٹاپ پر رہا،
تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے ٹویٹر پر #ہماری_جان_سعد_رضوی ٹرینڈ چلایا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں حصہ لیا،رات ساڑھے گیارہ بجے تک اس ٹرینڈ میں 31 ہزار سے زائد ٹویٹ کی جا چکی تھیں،
ایک صارف نے لکھا کہ پوری تحریک لبیک پاکستان کی جان ہے ہمارے سعد بھائی ۔
https://twitter.com/MainSahab1/status/1334931375821086727
ایک اور صارف نے لکھا کہ اٹھانوے فیصد نوجوانوں پر مشتمل جماعت کا قائد بھی نوجوان ہے الحمداللہ۔
https://twitter.com/Sta_r_k/status/1334931191846350849
https://twitter.com/tehseen_azhar/status/1334930404697120769
واضح رہے کہ علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا