مذاکرات وقت کا ضیاع،ہمارے پاس پیسے نہیں، خواجہ آصف

0
36
Khawaja Asif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے، بحران کی کوئی صورتحال نہیں، ہم نے کہہ دیا ہے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران کی مقبولیت یا خوف کی کوئی بات نہیں،عام انتخابات اکتوبر میں ایک ہی دن ہونگے اور میاں نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان میں ہونگے ہم آئین کی بات کر رہے ہیں اس میں عمران کی مقبولیت یا خوف کی بات نہیں، مقبولیت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی مستند نہیں ہے اتارچڑھاؤ آتا، بڑے بڑے مقبول ہوئے اورغیر مقبول بھی، یہ خطرہ ہے کہ ان کی مقبولیت کم ہو گی باقی کوئی بات نہیں ہے .خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ ایک دن ہی ہوں گے اور اکتوبر میں ہوں گے

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کا مذاکرات سے کچھ دیر پیشتراسلام آباد ھائیکورٹ کے باھر انتخابات کی تاریخ کے حوالہ سے قطعی بیان دینا نہایت نامناسب ھے ،بات چیت کا ماحول خراب کرنا ٹھیک عمل نہیں

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کی ہے،عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو کہہ رہا ہوں اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن کراتی ہے تو ہی مذاکرات ہوں گے، اگر وہ دوبارہ وہی ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں، اب بال حکومت کے کوٹ میں ہے،ایک دن الیکشن کرانے ہیں تو کرائیں، 14 مئی کی تاریخ گزر گئی تو آئین ٹوٹ جائے گا ،ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں ،مذاکرات ایک جیسے لوگ کرتے ہیں،وہ قانون شکنی کر رہے ہیں،وہ اور ہم ایک جیسے نہیں

Leave a reply