غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس رواں ہفتے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گا جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کےدوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس 27 فروری کو بھی مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گا اور لاشوں کے بدلے اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل جمعرات کو غزہ سے چار قیدیوں کی لاشیں وصول کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور وہ ہفتے کے روز 6 زندہ قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہا ہے اگر یہ مکمل ہو جاتا ہے تو غزہ میں صرف 4 قیدی رہ جائیں گے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے 33 قیدیوں میں شامل ہوں گے۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کے لیے پیر کی شام کو اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا پہلا مرحلہ 19 جنوری کو شروع ہوا تھا اور اسے تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ایک مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، اس دوران اگلے مرحلے کے مذاکرات شروع کیے جائیں گے۔
یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ اور مستعفی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوریر نے پیر کے روز وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کریں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق وہاں سے فلسطینیوں کو بے گھر کریں-
سموٹریچ نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم فوری طور پر جنگ کے لیے اسرائیلی فوج کی واپسی کا اعلان کریں ہم غزہ کی پٹی کے 10 فیصد حصے پر قابض ہیں اور اس پر خودمختاری نافذ کریں۔
دوسری طرف اخبار "اسرائیل ٹوڈے” نے سموٹریچ کے حوالے سے کہا کہ آج میں حکومت سے ووٹ دینے اور صدر ٹرمپ کے منصوبے کو اپنانے کا مطالبہ کروں گا اسرائیل کو حماس کو واضح انتباہ جاری کرنا چاہیے اسے اب تمام قیدیوں کو ہمارے پاس واپس کرنا چاہیے، غزہ چھوڑ کر دوسرے ممالک کو جانا چاہیے، اور غیر مسلح کرنا چاہیے”۔
سموٹریچ نے دھمکی دی کہ اگر حماس نے الٹی میٹم کا جواب نہ دیا تو اسرائیل جہنم کے دروازے کھول دے گا غزہ کی پٹی پر مکمل قبضہ، امداد کی مکمل بندش، پانی، ن بجلی، ایندھن سمیت ہر چیز بند کردی جائے گی”۔