فلسطینی تنظیم حماس نے قطر، ترکیہ اور مصر سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر عملدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے ان ممالک کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حماس کے جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم مصر، قطر اور ترکیہ کی ان مخلصانہ کاوشوں کی گہری قدر کرتی ہے جنہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ثالث ممالک کی میزبانی میں ہونے والی ملاقاتوں اور اختلافات کم کرنے کی کوششوں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔حماس نے ثالثوں سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کی باقی شقوں، بالخصوص انسانی امداد کی فراہمی، رفح بارڈر کراسنگ کے کھولنے اور غزہ میں مکانات، اسپتالوں اور اسکولوں کی بحالی کے عمل میں معاونت جاری رکھیں۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ بعض لاشیں تباہ شدہ سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جب کہ نکالنے کے لیے درکار آلات اسرائیلی پابندیوں کے باعث دستیاب نہیں.
بلوچستان کے شہر خاران میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید
صدر زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز: بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی پر غور
افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی