اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ آج غزہ کی سرحد کے قریب ’یلو لائن‘ کے مقام پر حماس کی جانب سے اسرائیلی افواج پر 3 حملے کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل حماس کے انفرااسٹرکچر اور اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائیاں کر سکتا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی تمام شرائط پر مکمل عمل کر رہا ہے، تاہم اسرائیلی فوجی دفاعی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ترجمان کے مطابق حماس کی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں امداد کی فراہمی عارضی طور پر روک دی گئی ہے، جبکہ جنوبی غزہ میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ رفح کا علاقہ مارچ سے اسرائیلی کنٹرول میں ہے اور وہاں کسی فلسطینی گروپ کی موجودگی نہیں۔حماس نے واضح کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے تمام وعدوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں اور رفح میں کسی جھڑپ یا حملے کی اطلاعات درست نہیں
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ کا کولمبیا پر الزام، "منشیات کا عالمی رہنما” قرار دے دیا
پیرس کے لوور میوزیم میں بڑی ڈکیتی، شاہی تاج سمیت قیمتی زیورات چرالیے گئے
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، بڑا فیصلہ کل متوقع