امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے حماس سے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت فوری طور پر غیر مسلح ہو جائے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینٹکام کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے موجودہ صورتحال کو "امن کے لیے ایک تاریخی موقع” قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ حماس کو بلاتاخیر مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے اور امن منصوبے پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ایڈمرل کوپر نے کہا کہ امریکہ نے امن عمل میں شامل ثالثوں کے سامنے اپنے خدشات سامنے رکھے ہیں اور ثالثوں نے واشنگٹن کے ساتھ مل کر جنگ بندی نافذ کرنے اور غزہ کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حماس نے ابھی تک اس بیان پر باقاعدہ ردِعمل نہیں دیا، البتہ تنظیم کا موقف رہا ہے کہ اس کی کارروائیاں عام شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ ان عناصر کے خلاف ہیں جو جنگ زدہ حالات سے فائدہ اٹھانے والے مجرم گروہوں یا مبینہ تعاون کاروں کو ہدف بناتے ہیں.
پاک فوج کی مہمند اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 37 خوارج ہلاک
شیر شاہ میں رہائشی عمارت کے آئل ڈپو میں آگ، 5 افراد جھلس گئے
کراچی، افغان کیمپ میں ہنگامہ آرائی، تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا