غزہ: حماس کے زیرانتظام وزارت داخلہ نے فلسطینی عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی امدادی ادارہ غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق، وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ادارہ فلسطینی عوام کی امداد یا فلاح کے لیے نہیں بلکہ انہیں ذلیل کرنے اور شکار بنانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی امدادی مراکز اب فلسطینیوں کی شکار گاہیں اور تذلیل کی آماجگاہیں بن چکی ہیں۔
حماس کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور امریکی امدادی ادارے باہمی گٹھ جوڑ سے کام کر رہے ہیں، اور یہ ادارے غزہ میں بھوکے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا ذریعہ بن رہے ہیں۔بیان میں فلسطینی عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان اداروں سے ہر قسم کی لین دین اور تعاون سے گریز کریں اور ان کے جال میں نہ آئیں۔
باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا