اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے غزہ میں رہنما محمد سنوار کو اسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی کو غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، محمد ابراہیم حسن سنوار، حماس کے معروف رہنما شہید یحییٰ سنوار کے بھائی تھے۔نیتن یاہو نے یہ بیان اسرائیلی پارلیمنٹ کے کل جماعتی اجلاس سے خطاب کے دوران دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ محمد سنوار کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔اس سے پہلے 18 مئی کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد سنوار کی لاش ایک سرنگ سے اس وقت برآمد ہوئی جب اسرائیلی فوج وہاں پہنچی۔
پچاس سالہ محمد سنوار غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے تھے اور کئی دہائیوں تک حماس کے ساتھ وابستہ رہے۔انہیں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور خفیہ نقل و حرکت کی وجہ سے اسرائیلی حکام "سائے” سے تشبیہ دیتے تھے۔انہوں نے حماس کی فوجی شاخ میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور ملٹری کمانڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
لائیو پروگرام میں چینی ماہر وکٹر گاؤ کا بھارتی جنرل بخشی کو کرارا جواب
ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور
پہلے ٹی20 میں پاکستان کا بنگلہ دیش کو 202 رنز کا ہدف