غزہ: حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں حما س کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے قریب سے رہا کیا گیا اور خاتون کو فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔
غزہ جنگ بندی معاہدےکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہےغزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023 سے یرغمال افراد میں 3 اسرائیلی اور 5 تھائی شہریوں کی آزادی متوقع ہے اس کے مقابل اسرائیلی جیلوں میں قید 110 فلسطینی رہا کیے جائیں گے۔
واشنگٹن طیارہ حادثہ،سیاہ رات،شدید سردی،پانی میں برف،ایک ایک انچ کی تلاشی
اسرائیلی حکام کے مطابق جن تین اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے گا ان میں اربیل یہود (29 سالہ) ، اگام بیرگر (20 سالہ) اور گادی موزیز (80 سالہ) شامل ہیں۔
ادھر یہ سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ آیا فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے فسلطینی رہنما مروان البرغوثی اور "عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین” کے سربراہ احمد سعدات کے اس دفعہ کی کھیپ میں یا معاہدے کے دوسرے مرحلے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی کرکٹر محمد سراج اور اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے
ایک اسرائیلی ذریعے نے بتایا تھا کہ حماس تنظٰیم نے البرغوثی اور سعدات کے گھرانوں سے دوسرے مرحلے میں ان افراد کی رہائی کا وعدہ کیا ہے یہ بات اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتائی حماس تنظیم ایک تزویراتی منصوبہ تیار کر رہی ہے جس کا مقصد صدر محمود عباس کے اپنے منصب سے رخصت ہونے کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
البتہ اسرائیلی ذریعے نے البرغوثی کی رہائی کو خارج از امکان قرار دیا ذریعے نے واضح کیا کہ اگر حماس تنظٰیم البرغوثی کی رہائی کو یقینی بناتی ہے تو فتح موومنٹ کے رہنما اپنی آزادی کے حوالے سے حماس کے قرض دار رہیں گے۔
بھارتی کرکٹر محمد سراج اور اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے
واضح رہے کہ اسرائیل نے سعدات اور البرغوثی کو 2002 میں گرفتار کیا تھا جب دوسری انتفاضہ تحریک اپنے زوروں پر تھی احمد سعدات (72 سالہ) کو 2008 میں 30 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ان پر 2001 میں اسرائیل کے وزیر سیاحت رعبعام زئیفی کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا مروان البرغوثی (64 سالہ) کو 2004 میں عمر قید کی پانچ سزائیں سنائی گئی تھیں ان پر دوسری انتفا ضہ تحریک کے دوران میں تین حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا ان حملوں میں پانچ اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ ابھی تک غزہ معاہدے کے تحت سات اسرائیلیوں اور ان کے مقابل 290 فلسطینیوں کی آزادی عمل میں آ چکی ہے-