غزہ: حماس نے ثالثوں کو اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے اپنے شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔
باغی ٹی وی: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں عارضی جنگ بندی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دورانیے میں توسیع اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے متعلق اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
غزہ میں حماس کے سابق وزیر صحت باسم نعیم کا کہنا ہے حماس نے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اپنی شرائط ثالثوں کے آگے پیش کردی ہیں حماس نے تمام اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے دورانیے میں مزید توسیع سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے حماس نے واضح کردیا ہے کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔
ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس
باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل اپنے فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو اسے پہلے غزہ پر اپنی جارحیت بند کرکے غزہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا اور پھر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا جس کے بدلے میں حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے گا۔
دوسری جانب غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج چھٹا اور آخری روز ہے، حماس نے مزید 12 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دئیے، جن میں دو روسی خواتین بھی شامل ہیں اسرائیل کی جانب سے 30 فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے، چھ دن کی جنگ بندی کے دوران حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں کی تعداد 93 ہوگئی، جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید 180 فلسطینیوں کو آزادی ملی۔
مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکہ روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے،روسی صدر
دوسری جانب جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، حماس نے جنگ بندی میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہےعرب میڈیا کے مطابق حماس جنگ بندی میں چار روز کی توسیع چاہتی ہے، جبکہ اسرائیل نے 24 گھنٹے میں 10 یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی ہے۔
اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیاسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا قطر اور مصر کی کوششوں سے جنگ بندی میں توسیع کا امکان ہے تاہم عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں،اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو پورا خطے لپیٹ میں آ جائے گا۔
غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ
عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے مذاکرات جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں دوسری مرتبہ توسیع کیلئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے تاہم حماس نے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے اسرائیلی پرپوزل کو مسترد کر دیا ہے۔
العربیہ کی خبر کے مطابق حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع کیلئے پیش کیے گئے منصوبے پر حماس نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع کیلئے اسرائیلی پرپوزل میں پیش کی گئی تجاویز بہتر نہیں ہے۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سے تباہ مکان کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ نکل آیا
خیال رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی طور پر چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کی تکمیل پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کی گئی تھی، جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی میعاد آج ختم ہو جائے گی اس لیے مصر اور قطر دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں ایک اور توسیع کیلئے مذاکرات میں مصروف ہیں-