حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو یرغمالی کی لاش کی حوالگی منسوخ کر دی جائے گی۔
حماس کی دھمکی اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری حملے کا حکم دینے کے بعد سامنے آئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے باوجود مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو نے فوج کو فوری حملے کی ہدایت دی، جبکہ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر میں بمباری کی، جس میں شمالی غزہ کے ایک اسپتال کے قریب بھی حملہ کیا گیا۔یہ تازہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد بھی حملوں کا سلسلہ رک نہیں سکا، اور معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں فوری فضائی اور زمینی حملے کرنے کا حکم دے دیا۔
امارتی خاتون سے 1.95 لاکھ درہم کی چوری، دو ملزمان گرفتار
مصنوعی ذہانت کے باعث ایمازون کے 14 ہزار ملازمین فارغ
مصنوعی ذہانت کے باعث ایمازون کے 14 ہزار ملازمین فارغ











