وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے۔ کے پی میں 12 سال سے ان کی مسلسل حکومت ہے، کوئی ترقی کا کام نظر نہیں آیا۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کے پی کا پچھلا چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے۔ جو لوگ 4 سال سے یہاں تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوگا، کل ہوگا، ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لکھا ہے۔ ہم نے دو میٹروز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو کا کام شروع کیا جارہا ہے،گجرات میں 30 بلین کا کام ہو رہا ہے، جہاں سیوریج کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔ ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد جب بھی کوئی منصوبہ اٹھایا تو اس پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہرِ کارکردگی واضح نظر آئی۔ چلڈرن ہسپتال ہو، پی کے ایل آئی، میٹرو بس ہو یا سپیڈو بس، ہر بڑا منصوبہ وہی ہے جس کی بنیاد شہباز شریف نے اپنے دور میں رکھی تھی،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر نواز شریف صاحب اور شہباز شریف کے ہاتھوں اس ملک کو الحمدللہ بچا لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پچھلے وزیراعلی نے پوری مشینری پنجاب پر حملہ آور ہونے کے لئے لگائی اور یہ والا وزیراعلی پوری طاقت لے کر اڈیالہ بیٹھا ہوتا ہے ،میں ڈی جی خان گئی جہاں سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا تھا مجھے وہاں کچھ نہیں ملا۔ میں میانوالی گئی وہاں سے ملک کا وزیر اعظم آیا مجھے وہاں صرف کھنڈر ملے۔ ایسے ہی آپ گجرات جائیں تو بارش ہوتے ہی 5 5 فٹ پانی کھڑا ہوجاتا تھا،جس بیٹی مریم نواز کو وزیراعظم شہباز شریف نے تربیت دی، آج وہی بیٹی پنجاب میں وہاں سے کام آگے بڑھا رہی ہے جہاں آپ چھوڑ کر گئے تھے۔ میٹرو بس آپ کی ہی وراثت اور وژن ہے، اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میٹرو بس کا آغاز آج کیا جارہا ہے، جبکہ چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو بھی شروع ہونے والی ہے،پنجاب میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں ایک سال میں بنائیں، تجاوزات ہٹائی گئیں تو شہریوں کو نیلا گنبد نظر آیا، پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم جاری ہے، ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا، پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، کھربوں روپے کے پروجیکٹ ہوئے، ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی، سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی آئی، آج پورے پنجاب میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے، آنے والے دنوں میں پنجاب ڈرگ فری صوبہ بن جائے گا، پنجاب میں سفارشی کلچر ختم کردیا گیا، چند دنوں میں صوبہ اسلحے سے بھی پاک ہو جائے گا، ساڑھے 7 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیے۔








