ہمیں خود پر رحم کرنا ہو گا ، سندھ میں ایکدن میں کتنے کرونا مریض آئے کہ مراد علی شاہ سخت پریشان

0
45

ہمیں خود پر رحم کرنا ہو گا ، سندھ میں ایکدن میں کتنے کرونا مریض آئے کہ مراد علی شاہ سخت پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کے لئے ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے اور آج ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو بیان مین کہا کہ کورونا سے بچاؤ والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ آپ کی زندگی آپ کے ہاتھ میں ہے اور اگر آپ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے تو صورتحال بد سے بدتر ہوجائے گی۔ آج میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں، اللہ پاک ہم پر رحم کرے لیکن ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہوگا کیونکہ سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے۔ ہم نے 5498 ٹیسٹ کئے جس کا 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے جبکہ آج 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مجموعی ہلاکتیں 180 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا اس وقت سندھ میں 8571 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 7432 گھروں ، 609 آئیسولیشن مراکز اور 530 اسپتالوں میں ہیں 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 23 وینٹی لیٹرز پر ہیں اور1080 کیسز میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے ہیں، ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں، ایسی صورتحال میں عوام اپنی زندگی کے بچائو کیلئے خود بھی فیصلہ کرے.

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خیرپورکےپیرجوگوٹھ میں246کیسزمثبت آئے،پیرجوگوٹھ میں لاک ڈاوَن سخت کرنےکی ہدایت کر دی ہے،4مئی کو35ٹیسٹ کئے،10مثبت آئے،6مئی کو97ٹیسٹ کئے،10مثبت آئے،7مئی کو59ٹیسٹ کئے،7مثبت آئے،8مئی کو 251 ٹیسٹ کئے،246کیس سامنےآئے،پیرجوگوٹھ میں کل277کوروناکیسزہیں

کرونا مریضوں کے علاج میں غفلت،عدالت نے بڑوں کو کیا طلب

Leave a reply