ہمیں کس محکمے کو خود مختار بنانا ہو گا؟ اسد عمر نے کی دل کی بات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کا بڑا اہم کردار ہے، ہمیں انٹر پرینیور شپ کو آگے بڑھانا ہے اور ضروری نہیں کہ بہت بڑے پیمانے پر بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کر کے ہم ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ جب ہم گورننس کی اکائونٹ ایبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہوسکتا ہے، آج کے دور میں معلومات تک ہر ایک کو رسائی حاصل ہے، ہر ایک کو معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کیا کررہی ہے، کوئی بے خبر نہیں ہے۔ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے۔

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کو نہ صرف ان لوگوں تک پہنچانا چاہئے جن کا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہو بلکہ اسے نچلے طبقے تک بھی رسائی دینی چاہئے۔ حکومت کو تعلیمی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہو سکیں۔ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے

Shares: