کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں-
باغی ٹی وی : مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو استحکام دیا،آج کے روز ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ بن کر رہے گا۔
رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام کیلئے کھلےہیں،کامران ٹیسوری
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے اس وطن کو استحکام کی جانب گامزن کیا، ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے،ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، مشکلات ہیں لیکن انشاء اللّٰہ مل کر ان مشکلات پر قابو پائیں گے ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، دو مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش میں خود دیکھ رہا ہوں۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جا رہے ہیں، سندھ میں ہر تحصیل، ہر ٹاؤن میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈیننس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔