لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہے۔
باغی ٹی وی: پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا، مگر جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت تک نہ کرے اور اپنی فوج پر چڑھ دوڑے، وہاں متحد ہونا بھی مشکل ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ایک مذمت تک کا لفظ نہیں بولا گیا، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف بولنا چاہیے تھاہمیں ایک نیا نیشنل ایکشن پلان بنانا ہوگا، وزیراعظم نے اس معاملے کو بخوبی ٹیک اپ کیا ہے، خیبرپختونخوا میں ایک دھماکہ ہوا ہے، اللہ سب کی حفاظت کرے۔
وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص کو بچانے کی جنگ کے بجائے ہمیں ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے۔ ملک سب کا ہے، تحر یک انصاف کو اپنے قیدی کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کا خیال رکھنا ہوگا، امن و امان برقرار رکھنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، اور وہ اس سے نہیں بھاگ سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں کو حکومت کے ساتھ نہیں بٹھا سکتے، البتہ پی ٹی آئی کے باقی لوگ حکومت کے ساتھ بات کر سکتے ہیں خیبر پختونخوا کی حکومت افغانستان میں وفود بھجوانے میں مصروف ہے۔
ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو