حامد رضا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب

hamid raza

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق محترمہ نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کو قائمہ کمیٹی برائے انسانی کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ محترمہ زرتاج گل، نوید عامر جیوا سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔ ممبران کمیٹی نے صاحبزادہ حامد رضا کو کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا

علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ممبر قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور چوہدری ارمغان سبحانی نے ملک عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مزہبی امور کے چیئرمین کے طور پر نام تجویز کیا جبکہ محترمہ شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے انکے نام کی تائید کی۔ ممبران کمیٹی نے ملک عامر ڈوگر کو کمیٹی برائے مزہبی امور کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملک عامر ڈوگر نے چیئرمین کمیٹی برائے مزہبی امور کا چیئرمین منتخب کرنے پر کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کی

انتخابی مہم،ٹرمپ کے 900 جلسے،گالیاں،کملاہیرس کو "سیکس ورکر”کہہ دیا

غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش

ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید

ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟

انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری

امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

Comments are closed.