نومئی مقدمہ،صاحبزادہ حامدرضا سمیت دیگر پر فردجرم عائد

hamid raza

نومئی کو فیصل آباد میں تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 160 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی۔ صاحبزادہ حامد رضا پر بھی نو مئی کے مقدمے میں فردجرم عائد کر دی گئی ہے

تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمے میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی جبکہ تھانہ سول لائن کے دونوں مقدمات میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت، بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل، نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔زرتاج گل سمیت دیگر قیادت کو 14 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ ان کی طلبی کا مقصد ان کی موجودگی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، جیسا کہ ان کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں پر حملہ کرنے کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان تمام مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔حامد رضا نے مزید کہا کہ "ہمارا بائیو میٹرک کر لیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں معلوم کہ کس کس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔” انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں اور سول نافرمانی ایک جمہوری حق ہے۔ "فیصل آباد میں ریاست کی طرف سے ظلم ہو رہا ہے اور ہمارا حق ہے کہ ہم احتجاج کریں۔” "پلیٹ لیٹس اسی کے گرتے ہیں جس کے خون میں کوئی ملاوٹ شامل ہو۔” انہوں نے کہا کہ اگرچہ پانچ کی بجائے سات سال بھی ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے موقف پر قائم ہیں، اور ممکن ہے کہ رانا ثناءاللہ کی پانچ سال والی بات اپنے لیے ہو۔ آئندہ چند دنوں میں حالات بدل سکتے ہیں اور مذاکرات جاری ہیں۔ "بشری بی بی کے شوہر جیل میں ہیں، اور ان کا حق ہے کہ وہ اپنے شوہر کے لیے باہر نکلیں۔”

بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

Comments are closed.