لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ )آنے والے انتخابات میں عوام ضمیر خریدنے والوں کو رد کریں: حمید اللہ جان آفریدی
جمعیت علمائے اسلام ضلع خیبر این اے 27 سے قومی اسمبلی اور پی کے 70 کے نامزد امیدوار سابق وفاقی وزیر حاجی حمید اللہ جان آفریدی,پی کے 69 کے امیدوار شیخ الحدیث تحسین اللہ نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں کہا کہ ہم جھوٹے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے ،سیاست اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔
ہمارا نظریہ جمعیت علمائے اسلام کا ہے کیونکہ 2018 میں جو قبائلی عوام پر جابرانہ طور پر اور ظالمانہ طریقہ سے انضمام نافذ کیا گیا,عوام کی رائے کے بغیر مسلط کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں واضح طور پر موجود تھا کہ قبائلی عوام کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائے گا لیکن افسوس کہ قبائلی عوام نے دیکھا کہ موجودہ نظام میں جو قومی اسمبلی سے چھ سیٹ، سینیٹ نمائندگی ختم کر دی گئی، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں میں خصوصی کوٹہ ختم کر دیا گیا اور جو وعدے این ایف سی اور گیارہ سو ارب روپے کا اس میں سے ابھی تک کچھ نہیں ملا اور اب بھی یہاں کے عوام پانی و بجلی سمیت تمام بنیادی مسائل سے محروم ہیں
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ کا اجراء نہیں کیا ہے جس سے سرکاری ووٹر اپنی رائے دہی سے محروم ہونگے متعلقہ حکام سختی سے اس کا نوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں وقت کم ہے ،انہوں نے کہا کہ جےیوآئی قیادت کی کامیابی قبائلی عوام کی کامیابی ہے اور پارلیمنٹ میں ہم ہی آواز اٹھائیں گے کہ قبائلی عوام سے پوچھا جائے ان کی رائے کے بغیر ہمیں کوئی فیصلہ منظور نہیں کیوں کہ اس ملک کیلئے قبائلی عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور عوام نے موجودہ عدالتی نظام اور انضمام کے بعد کے حالات دیکھے ہیں جس سے عوام سخت پریشان ہیں
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر مر کی سیاست کو عوام سمجھتے ہیں کہ جب الیکشن کا وقت آجائے وہ عوام کو دھوکہ کرنے کیلئے یہ حربے استعمال کرتے ہیں یہ سب کچھ اپنے مفادات کیلئے کرتے ہیں ج،ےیوآئی قیادت قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور اپنے فیصلے جےیوآئی جیسی مخلص قیادت جو علماء کرام کی جماعت ہے کو کامیاب کرنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ میڈیا کی وساطت سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال صحیح طریقے سے کریں اور ضمیر بیچنے والوں کو عبرتناک شکست دیں
اس موقع پر جےیوآئی کے مرکزی رہنما مفتی اعجاز شینواری نے میٹ دی پریس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی نے ہر وقت قوم قبائلی عوام کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کی ہے اور ہم آئندہ بھی قوم کے ہر مسئلہ کیلئے میدان میں موجود ہونگے، کبھی بھی ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے
اس موقع پر جےیوآئی پی کے 69 مولانا تحسین اللہ نے کہا کہ جےیوآئی اکابرین نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اب میں تمام عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ ہمیں کامیاب بنائیں ہم وہ جھوٹے وعدے نہیں کرینگے جو ہمارےبس میں نہیں ہے اور وہ مسائل جس کیلئے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،یہاں کی عوام پینے کی پانی کیلئے ترس رہے ہیں، بجلی نہیں ہے اس کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے اور کبھی عوام کی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے.








