ملک میں ہمیشہ اچھے کارکردگی والے لوگوں پر کیسز بنے، شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ میں 16 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، یہ نظام ناکام ہوگیا، اسے بدلنا ہوگا، شخصیات پر بھروسہ کرنا ناکامی کی دلیل ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جاوید اقبال کہتے ہیں سب دباؤ میں کیا، جاوید اقبال 13 سال سے لاپتہ افراد کو ڈھونڈ رہے ہیں، جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ لوکل ہوتی ہے، کیسز صرف سیاستدانوں کو پکڑنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، ملک کے بہترین افراد کو ملزم بنادیا گیا، ان تماشوں کا کوئی پوچھنے والا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کہتا ہوں باقی لوگوں کو گھر بھیجیں مجھ پر کیس چلائیں، 2015 میں سندھ حکومت کو ایک روپے میں اسٹیل مل خریدنے کا کہا، اس وقت کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سندھ حکومت کو خط لکھا، مفتاح صاحب نے کہا کہ میں پی آئی اے بھی ایک روپے میں دے دوں گا۔