حملہ آورکو گاڑی میں بٹھایا گیا تو ہجوم نے اسے مارنے کی کوشش کی،ڈی پی او وزیر آباد

0
43
تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ

حملہ آورکو گاڑی میں بٹھایا گیا تو ہجوم نے اسے مارنے کی کوشش کی،ڈی پی او وزیر آباد

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان سے ایک گھنٹے ملاقات ہوئی ان کے حوصلے بلند ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خطاب بھی کیا جائے گا،کچھ غلط فہمیاں ہیں وہ دور ہونگی ،ڈاکٹر ز تھوڑی دیر بعد عمران خان کے حوالے سے بتائیں گے عمران خان پر حملہ منصوبے کا حصہ تھا،پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کا کیس غیر سنجید ہ نہیں لے گی

ڈی پی او وزیر آباد غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ،عمران خان پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کرے گی، سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمے کا اندراج ہو گا، حملہ آور کو گرفتار کرنے میں پولیس نے ریسپانڈ کیا، حملہ آورکو جب گاڑی میں بٹھایا گیا تو ہجوم نے اسے مارنے کی کوشش کی،2 ہزارسےزائد جوان ڈیوٹی پر موجود تھے، لانگ مارچ میں ہر ایک کو چیک کرنا مشکل ہوتا ہے،ہر اینگل سے حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی،جو موبائل ملا ہے دیکھا جا رہا ہے ملزم کے کس کس کے ساتھ رابطے تھے،

ڈی پی او وزیر آباد غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے قبل کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، میڈیا سارے لانگ مارچ کو کور کر رہا تھا، موبائل کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے، ملزم کس کس سے رابطے میں تھا اور اسکے موبائل میں کیا کچھ ہے، سب سامنے آ جائے گا،ہمارے کیمرے بھی موجود تھے، موبائل سے بھی ویڈیوز بن رہی تھیں، سی ٹی ڈی تمام ثبوت اکٹھے کرے گی

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

 عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

Leave a reply