باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام لگانے والی لڑکی پر لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے
حملہ کے بعد حامیزہ مختار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کافی دیر سے شک ہو رہا تھا کہ دو لڑکے پیچھا کر رہے ہیں،میری گاڑی کے پاس کچھ لوگ آئے، میں نے گن دیکھی تو گاڑی کی سپیڈ تیز کر دی، انہوں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے میں نیچے ہوئی اور بچ گئی،
حامیزہ مختار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو پہلے بھی کہا تھا کہ سیکورٹی دی جائے، میری جان کو خطرہ ہے، پرائیویٹ نمبرز سے کالز آ رہی ہیں اور مجھے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، حکومت مجھے تحفظ فراہم کرے،
حامیزہ مختار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار اسکا تعاقب کر رہے تھے،گاڑی کی ایک سائیڈ پر 3 اور دوسری سائیڈ سے 2 فائر کئے گئے، حامیزہ مختار اسی گاڑی پر تھانہ کاہنہ میں گئیں اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی،
بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں
بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟
پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے
بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟
پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا
بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا
واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔
حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا