راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھہ چھتر میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 22 سالہ سعدیہ بی بی کو اسکے بہنوئی نے زیادتی کا نشانہ بنا کے قتل کیا،مقتولہ یتیم تھی پرورش بہنوئی کے ذمہ تھی،مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی بہنوئی گلفراز نے درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتولہ کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا راز کھلنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کو زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر کھلائی گئی تھیں۔مقتولہ کے مرنے کے بعد طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی،سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی، ملزم گلفراز، اسکی والدہ، بہن مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی کی،قبر کشائی کے بعد مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میںع مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس اہلکار صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، زیادتی اور لاش چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس نے ملزم گلفراز، امین گلزار بیگم کو تحویل میں لے لیا ہے، واقعہ کی تمام زاویوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان
یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند