پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہاہےکہ اسرائیل کی جانب سے صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنان کی گرفتاریاں کھلی دہشت گردی ہیں، غزہ کے باسیوں کو امداد پہنچانا جرم نہیں،صمود فلوٹیلا کے شرکا کی رہائی کے لئے عالمی برادری کردار ادا کرے، اہل غزہ کو امدادی سامان پہنچایا جائے.

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کیلیے امدادی قافلے صمود فوٹیلاکے شرکا کو حراست میں لینا قابل مذمت،انتہائی شرمناک عمل ہے، ایک طرف امریکہ امن معاہدہ کی بات کر رہا تو وہیں دوسری جانب اہل غزہ تک امداد پہنچانے والے قافلے کو اسرائیل نے روک لیا، امریکی شہہ پر اسرائیل کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے،امدادی قافلے کے شرکا کو روکنا،حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اسرائیلی اقدام پر عالمی دنیا آواز بلند کرے۔ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلوٹیلا کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ پاکستان مرکزی مسلم اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے.

Shares: