(ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے تیل کے فیوچرز 5.3 فیصد گر کر فی بیرل 69.96 ڈالر پر آ گئے ہیں۔ اسی طرح برینٹ آئل کے فیوچرز میں بھی اسی شرح سے کمی دیکھی گئی ہے۔یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے امریکا کے میزائل حملوں کے جواب میں خلیجی ملک قطر میں واقع امریکی فوجی بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب اس کے اثرات عالمی مارکیٹ پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال، رسد کے تسلسل اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔
ایران کے میزائل حملے کے وقت ٹرمپ سچویشن روم میں موجود تھے
ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکا نے جنگی طیارے منتقل کردیے تھے
سعودی عرب کی قطر میں امریکی اڈوں پر ایران کے حملے کی مذمت
ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل آگاہ کیا، نیو یارک ٹائمز