امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل ، ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر نہیں بلکہ عسکری اہداف پر حملے کے لیے تیار ہے۔
باغی ٹی وی :واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف پر حملہ نہیں کرے گا حملے کا ہدف اور نشانہ ایرانی فوج کو بنایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل منصوبہ بندی کررہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف 2 اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی،اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ 5 نومبر کو امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل کیا جائے گا۔
مریکی ذمے داران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اندر اپنے ممکنہ اہداف کا تعین کر لیا ہے۔ غالب گمان کے مطابق ان میں فوجی اور توانائی کے مقامات شامل ہیں۔
بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی مزید سخت
دوسری جانب تہران یہ دھمکی دے چکا ہے کہ آئندہ کسی بھی اسرائیلی حملے کا رد عمل یکم اکتوبر کے میزائل حملے سے زیادہ بھرپور ہو گا ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہےاس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھےایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہانا، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
دوسری جانب سرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا ہے کہ اسرائیل، امریکا کی بات سن رہا ہے مگر وہ قومی مفاد کی بنیاد پر اپنے فیصلے خود کرے گا۔
اس مختصر بیان کے سامنے آنے سے قبل امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایران کے یکم اکتوبر کے حملے کا رد عمل ایران کے اندر فوجی اہداف تک محدود رہے گا جن میں جوہری یا تیل کی تنصیبات شامل نہیں ہوں گی۔ یہ بات امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے بتائی۔
شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے
ادھر نیتن یاہو کے ایک قریبی اسرائیلی ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ آخر الذکر اسرائیل کے آئندہ حملے کے حوالے سے امریکی ذمے داران کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے مگر وہ واشنگٹن کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہر گز نہیں کریں گے۔