تل ابیب: اسرائیلی شہر حیفا میں چاقو برادر شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ جنوری میں غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی علاقے میں پہلا مہلک حملہ تھا، یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ایک روز قبل اسرائیل نےغزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل روک دی تھی جسکے بعد غزہ میں جنگ بندی کی توسیع کے حوالے سے شبہات پیدا ہوگئے ہیں، آج ہونے والا حملہ حیفا کے ایک بس اور ٹرین اسٹیشن پر ہوا، حیفا شہر میں یہود ی اور عرب آبادی ساتھ رہتی ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی ریسکیو سروس کے مطابق حملے کے بعد ایک تقریباً 70 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوئے پولیس نے اسے ’دہشت گرد‘ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے، حکام نے حملہ آور کی شناخت اسرائیل کی دروزی عرب اقلیت کے ایک فرد کے طور پر کی ہے۔

یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھارتی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو شام میں دروزی آبادی کے دفاع کی تیاری کرنے کے احکامات دیے تھے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: