اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزارتوں، ریگولیٹری اداروں اور توانائی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔
چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا تھا، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے عالمی و مقامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور کسی فوری بحران کا خطرہ نہیں ہے۔ مزید برآں، ایک خصوصی ورکنگ گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا تجزیہ کرتا رہے گا۔
ایران پر جوہری ہتھیاروں کا الزام لگانے والا اسرائیل خود خفیہ نیوکلئیر پاور ہے
امریکا کا ایران اسرائیل جنگ میں فوری مداخلت سے گریز، فیصلہ موخر کردیا
سینیٹ کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی، ڈیٹ سروس سرچارج اور چھوٹی گاڑیوں پر لیوی کی تجاویز مسترد کردیں
مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر اسرائیل میں امریکی سفارتی عملہ زیر زمین منتقل







