حماد اظہر نے بطور وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس میں ہی قوم کو خوشخبری سنا دی

حماد اظہر نے بطور وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس میں ہی قوم کو خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہرنے آتے ہی قوم کو خوشخبری سنا دی

حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کریں گے،بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے، ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی،پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے، ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے، چینی کی قیمت پاکستان سےکم ہونے پر انڈیا سے چینی درآمد کا فیصلہ کیا ہے، چھوٹی صنعتوں کیلئے بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اورعوام کی فلاح ہوگی،کبھی کبھی حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں،نجی شعبےکوبھارت سے5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمدکرنے کی اجازت دی

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کررہے ہیں،سکوک بانڈ بھی جاری کریں گے،تاریخ نہیں دے سکتے، گورنراسٹیٹ بینک نے اسٹیک ہولڈرزکوپیش رفت سے آگاہ کیا ،ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے، میں عوام کو جوابد ہ ہوں اپنے ملک میں رہوں گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کردی ہے،ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست رابطے میں رہوں گا،

Comments are closed.