مزید دیکھیں

مقبول

محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار

نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...

فیس بک پر مریم نواز کے خلاف تنقید ، ڈاکٹر پر مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف فیس...

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

ہماری طاقت کیا ہے؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہی کہ وزیراعظم بھی داد دیئے نہ رہ سکے

ہماری طاقت کیا ہے؟ صدر مملکت نے ایسی بات کہی کہ وزیراعظم بھی داد دیئے نہ رہ سکے ،اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

لاہور۔21 نومبر(اے پی پی )صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ ہماری منزل ہے،جس کو پانے کے لیے راستوں کا تعین کیاجارہا ہے،گزشتہ ایک سال سے پاکستان کا وقار اورعزت دنیا بھر میں تسلیم کی گئی ہے ،کالے بادل چھٹ چکے ہیں اور پاکستان دنیا کے سامنے ایک خوبصورت اور دلکش جزیرہ کی مانند ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام نو روزہ علامہ اقبال عوامی میلہ اور بک فیئر کی تقریب تقسیم انعامات اور” ریاست مدینہ ،مملکت پاکستان اور فکر اقبال“ سیمینار سے مشترکہ طورپرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری،عبدالمنان خرم ،شعیب صدیقی اور اقبال اکادمی کے مرکزی عہدیداران ظہیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے

۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا اقبال کا فکر جو کہ امت مسلمہ کو متحد اور اکٹھا رہنے کی بات کرتا ہے دراصل ہم سب کی منزل ہے اقبال کی جانب سے پیش کیے جانے والا دو قومی نظریہ آج بھی زندہ ہے جس کی مثال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانان ہند اور کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھا کر قائم کررکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی آج اس گڑھے میں گر چکا ہے جس سے ہم نکل چکے ہیں آج بھی بھارت میں ہر اقلیت کو شہریت ملتی ہے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی باتیں کی جاتی ہیں مگر مسلمانوں کو یکسر ہر سطح پر مسترد کیاجارہا ہے ان کو انتہائی اذیت ناک زندگی فراہم کی جارہی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ریاست مدینہ کے قیام جو کہ ہمارا خواب بھی ہے اور منزل بھی مساوات کو قائم کریں جس کے لیے ہمیں خلفاءراشدین سے بھی سبق لینا ہے اور سنت رسول پر مکمل طورپر عمل پیرا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو فکر اقبال سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت نے نصاب میں اقبالیات کو شامل کیاہے ہماری طاقت ہماری نوجوان نسل ہے یہی وہ ہونہار ہیں جن کی بدولت ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی یقینی بنتی رہی ہے اور بنے گی جہاں تک ریاست کی بات ہے تو پی ٹی آئی پاکستان کو جدید اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں عوامی فلاح بھی ہے اور یہاں بسنے والے انسانوں کی جان ومال کا تحفظ بھی ہے جس کے لیے دنیا بھر کے جدید علوم کو ہونہاروں تک پہنچایا جارہا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے مندوبین میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan