اسکواش کھلاڑی حمزہ خان کو وزیر اعظم کی جانب سے مبارکباد اور انعام
وزیراعظم شہبازشریف سے جونیئرورلڈ چیمپئن اسکواش حمزہ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کی حمزہ خان کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے حمزہ خان کو بطورانعام ایک کروڑروپے کا چیک دیا۔ ملاقات میں جونیئرورلڈ چیمپئن حمزہ خان کے والدین اور پی ایس بی کے وزیر بھی شریک تھے۔ حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی ،آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی تھی۔حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
حمزہ خان کا اسلام آباد ائیر پورٹ پرپرتپاک استقبال آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ ،اسپورٹس بورڈ اوراسکواش فیڈریشن حکام نے کیا۔