وفاقی حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

،وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے
0
60

وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

باغی ٹی وی: ورلڈ جو نئیر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں 2 اگست کو خصوصی تقریب منعقد ہوگی تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام شرکت کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں نوجوان اسکواش ہیرو حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور شاندار کارکردگی پر کیش ایوارڈ بھی دیں گے۔

23 جولائی کو حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونئیر اسکوائش کا ٹائٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں جونیئر ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلٸے جیتا تھافائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں فرنچ کھلاڑی کو شکست دی تھی حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل 81 منٹ جاری رہا تھا۔ حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو تین- دو سے شکست دی۔

ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟

وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر حمزہ خان، ان کے والدین، قوم اور کوچ سمیت تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ خان نےانیس سو چھیاسی کی ورلڈ اسکواش چیمپئین شپ میں جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی اسکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کرنے پر قوم حمزہ خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، امید ہے کہ آنے والے وقت میں آپ اسکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائیں گے ان کے 15 ماہ کے دور اقتدار میں کوہ پیمائی، باکسنگ، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بھی حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئنن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے، آپ اسی طرح وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہیں ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے بھی نوجوان کھلاڑی حمزہ خان کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ حمزہ خان کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے، وہ قومی سطح پر متعدد ٹائٹل اپنےنام کرچکے ہیں، اس ایونٹ سے پہلے حمزہ خان جونیئرعالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر تھے۔

انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ دے دی

Leave a reply