احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید 7 روزکا جسمانی ریمانڈ دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزبھی عدالت میں پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرحافظ اسداللہ نے حمزہ شہبازکےجسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا کتنے روز کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکا 52 روزکاریمانڈ ہوچکا ہے

نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ندیم سعید نے بتایا کہ 2016 میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے ایک ایک کمپنی بنائی ،چنیوٹ میں 155 کنال زمین خریدی لیکن وہ رقم کہاں سے آئی بتایا نہیں گیا،

حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تمام رکارڈ پہلے ہی نیب کے پاس ہے مزید جسمانی ریمانڈ کیوں لیا جا رہا ہے؟گزشتہ سماعت پر بھی نیب کا یہی موقف تھا جو آج ہے حمزہ شہباز سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں کرنی،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے،ایک بھائی دوسرے بھائی کو گفٹ دےتو قانونی طور پریہ کوئی جرم نہیں ہے،

عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کر دی
حمزہ شہباز کی پیشی کے لئے احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، واضح رہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب کی تحویل میں ہیں ، نیب نے حمزہ کو عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

Shares: