حمزہ شہباز سمیت پنجاب اسمبلی کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ارکان پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز کے حوالہ سے پنجاب میں بھی مرکز کی پالیسی اپنائے جانے کا امکان ہے، حمزہ شہباز،خواجہ سلمان رفیق اور سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے .

کل مسلم لیگ ن نے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی تھی ،اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پرطلب کر رکھا ہے ،15 جولائی سے شروع ہونے والے اسمبلی کا اجلاس گرفتارارکان کو شامل نہ کرنے کا امکان ہے.

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، اس سے قبل حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے تھے جو بجٹ سیشن کے بعد ختم ہو گئے، سبطین خان تحریک انصاف کے رہنما ہیں ان کو بھی نیب نے گرفتار کیا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، سلمان رفیق خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر ہیں،.وہ بھی جیل میں ہیں.

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی وزارت قانون کو کہہ چکے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئے اس حوالہ سے قانون میں ترمیم کریں.

Shares: