جج ویڈیو اسکینڈل، ہاں ویڈیو میں نے بنائی، ملزم کا اعتراف

ویڈیو سیکنڈل کے ملزم نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ویڈیو کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جج ویڈیواسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ بٹ نے 164 کا بیان عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزم نے ویڈیو بنانے کا اعتراف کر لیا .

ملزم حمزہ بٹ نے بیان میں کہا کہ جج ویڈیو اسکینڈل میں سہولت کاری کا کام کیا،ویڈیو بنا کرمرکزی ملزم ناصر بٹ کو فراہم کی، ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے،عدالت نے ملزم کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ 17 اکتوبر کو ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے .

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

Comments are closed.