لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا-
باغی ٹی وی : مشق کا مقصد سول ایویشن کے داخلی محکموں، ایئر لائنز اور بیرونی ریسکیو ایجنسیوں کے مربوط ہنگامی رسپانس کا جائزہ لینا تھا مشق میں ایندھن سے لگی آگ کو فرضی ہوائی حادثہ سے لگی اگ کے طور پر بجھایا گیا،دوسرے مرحلے میں 777 جہاز سے مسافروں کو باہر نکالنے کی کارروائی کی گئی –
مشق میں پی آئی اے، اے ایس ایف، ایئر لائنز آپریٹنگ کمیٹی، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے شرکت کی،مشق میں مختلف ہسپتالوں، ہنگامی سروسزکے اداروں، اور سرکاری محکموں نے بھی شرکت کی، پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم کے ذریعے مشق میں حصہ لیا، مشق کو ہوا بازی کے غیر جانبدار امپائرز اور پیشہ ور طبی حضرات نے دیکھا اور مشق کے اعلی معیار کوسراہا، مشق کے اختتام پر ائرپورٹ مینیجر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور رضاکاروں کا مشق میں بھرپور حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔