ہنگو کے تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے حملہ آوروں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور جوابی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دو پولیس جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ڈی پی او کی قیادت میں بھاری نفری تعینات ہے۔ حکام کے مطابق دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے

بھارتی کرکٹر کا ایئر انڈیا میں سفر سے گریز کا مشورہ

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ، 36 ہلاک، 279 لاپتہ

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد کردیں

Shares: