پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان اور رونے پر مجبور ہوگئیں۔
باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے اپنی غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔
ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کمنٹ سیکشن میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔