پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز گیا تھا-
باغی ٹی وی :ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی 11 اگست کو جاری کردیا گیاتھا جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
دس اقساط پر مشتمل ’چڑیلز‘ کا آغاز کافی روکھا محسوس ہوا اور پہلی دو اقساط نے کوئی خاص اثر نہیں چھوڑا لیکن پھر تیسری قسط سے یہ سیریز آپ کو اپنے سحر میں جکڑنا شروع کردیتی ہے اور ہر نئی قسط تجسس اور اشتیاق میں اضافہ کرتے ہوئی نویں قسط تک ایک مکمل تھرلر کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔
یہی اس سیریز کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کہانی مسلسل آگے بڑھتی رہتی ہے اور ہر منظر آپس میں جڑا ہوا ہے۔ یہ ویب سیریز پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، صرف موضوعات کے اعتبار سے ہی نہیں بلکہ معاشی اعتبار سے بھی ہے۔اس سیریز نے سرحد پار سمیت دنیا بھر میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جن میں بھارتی فلم میکر ہنسل مہتا بھی شامل ہیں-
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہنسل مہتا نے ویب سیریز چڑیلز کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ہدایتکار عاصم عباسی کی تعریف کی اورلکھا کہ کل ‘چڑیلز’ کی 2 اقساط دیکھی۔ یہ بہت ہی لطف اندوز ، بہت قابل ستائش،شارپ اور سُپر کُول سیریز ہے
Watched 2 episodes of 'Churails' yesterday. It is a lot of fun, very commendable, sharp and super cool. What struck me was how many of the shows elements paid homage to the work of @anuragkashyap72. He is perhaps one of this generation's most influential Indian filmmakers.
— Hansal Mehta (@mehtahansal) August 13, 2020
انہوں نے لکھا کہ مجھے حیران ہوںکہ کتنے شو عناصر نے انوراگ کشپ کے کام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے شاید وہ اس نسل کے سب سے زیادہ بااثر ہندوستانی فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔
Coming from you it's a tremendous achievement for the entire team as well. We are all honoured.
— ZEE5Premium (@ZEE5Premium) August 13, 2020
ہنسل مہتا کی اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے زی فائیو پریمئیم نے لکھا کہ آپ کی طرف سے اس سیریز کے لئے قابل ستائش کمنٹس آنا یہ بھی پوری ٹیم کے لئے ایک حیرت انگیز کارنامہ ہےہم سب کی عزت ہے-
خیال رہے کہ ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔
پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔
جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔
ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-
فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.