حقِ دفاع سے قبل ہی فیصلہ سنا کر سزا دے دی گئی ہے،وکیل پی ٹی آئی

الزام صرف یہ ہے کہ اثاثہ جات میں رقم لکھی تفصیل نہیں لکھی
0
43
PTI Lawyer

چیئرمین پی ٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پرپی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے ردعمل کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ حقِ دفاع سے قبل ہی فیصلہ سنا کر سزا دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ الزام صرف یہ ہے کہ اثاثہ جات میں رقم لکھی تفصیل نہیں لکھی اس فارم میں رقم کی تفصیل کا آپشن ہی نہیں ہوتا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کوسب سےسخت سزا سنائی ہے، حق دفاع کا کیس اب بھی ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب دائرہ اختیار طے نہیں ہوا تو مرکزی کیس پر کیسے فیصلہ سنا دیا گیا۔سیاست دانوں کے کیسز میں فیصلہ آنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عجلت میں سزا کیوں سنائی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے، فیصلہ اسلام آباد سے آیا، گرفتارلاہور سے کرلیا گیا، وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیسے ہوا یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف 180 کیسز ہیں، ملزم ایک وقت میں ایک کیس میں پیش ہوسکتا ہے، عدالت کچھ انتظارکرلیتی تو آسمان نہیں گرجاتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری حیران کن ہے،صدر سپریم کورٹ بار

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی عدالتی فیصلے کے بعد لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا کے علاوہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

Leave a reply