کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کریں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی منظور قراردادکی 76 ویں سالگرہ منارہےہیں، یہ قراردادکشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کااعادہ کرتی ہے، بھارت نے 7 دہائیوں سےکشمیری عوام کو ان کےحق سے محروم رکھاہواہے، بھارتی مظالم کےباوجود کشمیریوں کاجذبہ اٹوٹ ہے۔دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو کچل رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، آج کے دن اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائےکی ضمانت دی، آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کشمیر کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کررہا ہے، پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کررہی ہے۔
کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار
کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری
کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری