حقیقی بیٹے ہی باپ کے دشمن

قصور
پتوکی کے نواحی گاوں سہجووال کے رہائشی بابا عبدلکریم پر زمین کے تنازعہ پر تین حقیقی بیٹوں علی محمد وزیر محمد نے مسلحہ ساتھیوں سلیم شبیر حسین عرف لالی محمد اصغر محمد افضل کیساتھ ملکر قاتلانہ حملہ کیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے گاؤں سہجووال میں عبدالکریم نامی شخص فصلوں کو پانی لگا رھا کہ اسکے تین حقیقی بیٹوں نے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت اپنے ہی حقیقی باپ عبدالکریم پر حملہ کر دیا اور اسے کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے انکے ایک بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے چوکی حبیب آباد کو ان ملزمان بیٹوں کے خلاف متعدد بار درخواستیں بھی دی ہیں کہ ملزمان بیٹوں نے عبدلکریم کو جان سے مارنے دھمکیاں بھی دی ہیں لیکن پولیس والوں نے ان کیساتھ سازباز کر رکھی اور ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیا
لہذا ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ ہمیں ان سے تحفظ دیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے

Comments are closed.