مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ کل کراچی سے سکھر روانہ ہوگا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج 25 جنوری کو کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا، مارچ کا آغاز صبح گیارہ بجے مزار قائد سے ہوگا

باغی ٹی وی کے مطابق حقوق سندھ مارچ ٹھٹھہ، سجاول بدین،میر پور خاص، ٹنڈو الہیار،حیدرآباد،مٹیاری، سانگھڑ نوابشاہ،نوشہرو فیروز،خیر پور سمیت سندھ کے 19 شہروں سے ہوتا ہوا 28 جنوری کو سکھرپہنچے گا، حقوق سندھ مارچ کی تمام تر تیاریاں وانتظامات مکمل کر لئے گے ہیں، حقوق سندھ مارچ کیلئے مرکزی مسلم لیگ نے ٹاون کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جہاں سے قافلوں کی صورت میں کارکنان مزار قائد پہنچیں گے،قائدین کیلے خصوصی کنٹینر تیار کروایا گیا ہے جبکہ کارکنان کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں بسوں اور گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا ہے.

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، صوبائی صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی سے سکھر تک سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ میں شرکت کریں، اپنے روشن کل کی خاطر ہمیں آج نکلنا ہوگا، حقوق سندھ مارچ سندھ کی عوام کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلانے کا ایک عزم اور تحریک ہے،سندھ کے شہریوں کو کچے اور پکے کے ڈاکووں سے نجات دلا کر دم لیں گے.

گزشتہ روز حقوق سندھ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ اور بعد ازاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حقوق سندھ مارچ کیلئے عوام الناس کا جوش وخروش دیکھ کر وسائل پر قابض مافیا اپنی شکست کا خوف محسوس کرنے لگا ہے ، حقوق سندھ مارچ صرف لوگوں کے بنیادی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ ان افراد سے نجات حاصل کرنے کا عزم ہے جو عوام کی فلاح کے بجائے صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سرگرم ہیں۔مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ حقوق سندھ مارچ کامیاب ہو اور اس کے ذریعے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔

زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے لڑکی نے چاقو گھونپ لیا

بھتہ وصولی پر چھوٹا راجن کا قریبی ساتھی ڈی کے راؤگرفتار

آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

پیپلزپارٹی ارکان کی اکثریت حکومتی اتحاد سے نکلنے کی رائے دیدی

Comments are closed.