پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرفنے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، تکنیکی غلطیوں کو ٹھیک کریں، ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں ایشیا کپ کے سپر 4 میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے۔
بابراعظم سے مختصر گفتگو میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ جو تکنیکی غلطیاں ہوئیں انکو ٹھیک کریں اور اگلے میچ پر فوکس رکھیں، ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔
اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے، ایشیا کپ جیتنے کے لیے پورا زور لگائیں گے، ہماری نظر ایشیا کپ پر ہے۔
Shares: