لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا-
باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا، شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا پیسے ریکور کرکے سرکا ر ی ادارے میں جمع کروائے گئے-
انہوں ںے کہا کہ 2020 میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا ہے کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکٹھاکیا، کابینہ نےبند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کےحوالے کردیا جس سےریکور کیا گیاحکومت وقت کے دو تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں بعدازاں زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔
سیف علی خان حملہ،ملزم نے چھ گھنٹے بعد دکان سے ہیڈ فون خریدا
رہنما مسلم لیگ ن ںے کہا کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے نے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معا ملا ت سے الگ رکھیں۔
کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹ،ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا شبہ
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزرا نے کھولنے کا کہا تھا، میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتادیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا کیا، پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے، سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔