شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔عامر میر

amir mir

یوم تکریم شہدا آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی ،ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

پاک وطن پر جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔ میجر شبیر شہید اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی،

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاک فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آزاد اور خودمختار پاکستان کی بقا کیلئے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہداء پاکستان کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

یوم تکریم شہدا پر سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکریم شہدا کے موقع پر لاہور پولیس تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور غازی ہمارا فخر اور مان ہیں۔ ہمارے شہدانے اپنی جانیں مادر وطن پرنچھاورکیں۔فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے شہدا پاکستانی قوم کی شان ہیں۔آج کے دن ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی لاہور پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے۔ شہدا کی فیملی کی ویلفئیر کیلئے لاہور پولیس مسلسل سرگرم عمل ہے۔ شہداء کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہیں گی۔ب آج کا دن شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے محکمہ پولیس شہدا ء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ہمارے ان بہادر سپوتوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے۔ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں آج کے دن تمام پولیس افسران واہلکار اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے-

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

Comments are closed.