ہر عام شہری کی طرح یہ تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں ان کے حقوق ہیں،عدالت کے ریمارکس

0
46
islamabad high court

ہر عام شہری کی طرح یہ تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں ان کے حقوق ہیں،عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کو 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسد درانی کا نام انکوائری زیر التوا ہونے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،سارا ریکارڈ دیکھا اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہ کوئی گراؤنڈ ہے، ہر عام شہری کی طرح یہ تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں ان کے حقوق ہیں،

عدالت نے کہا کہ کوئی گراؤنڈ بتائیں ،اگر کوئی وجہ نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل پر رکھا جائے

جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ وزارت دفاع نے مخالفت کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اسد درانی 2008 سے دشمن عناصر بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطوں میں رہے۔ ان کا نام ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں شامل کیا گیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی 32 سال پاکستان آرمی کا حصہ رہے اور اہم و حساس عہدوں پر تعینات رہے۔ اسد درانی کے خلاف انکوائری حتمی مرحلے میں ہے اور اس مرحلے پر ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا۔

اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، بہت اہم معلومات ملی ہیں :وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف

،اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس پر سماعت،جسٹس محسن کیانی نے سماعت سے کی معذرت

داخل کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ اسد درانی نے 12 اور 13 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جس رائے کا اظہار کیا اسے بھی کسی محب وطن شہری نے اچھا نہیں سمجھا۔ سابق سربراہ آئی ایس آئی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف کے ساتھ مل کر کتاب لکھی۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کتاب کا سیکیورٹی لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔ انکوائری بورڈ کے مطابق کتاب کا مواد پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے

Leave a reply