مزید دیکھیں

مقبول

مفتی عبدالقوی نے شراب اور الکوحل کوحلال قرار دیا

مفتی عبدالقوی نے شراب اور الکوحل کوحلال قرار ...

پی ایس ایل 10 اسلام آباد کے ہاتھوں پشاور کو شکست

پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین جائیں گے

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ...

بشریٰ بی بی کی سہولیات فراہمی کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی...

حرمین شریفین میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشننگ پلانٹ

مکۃ المکرمہ: سعودی عرب نے حرمین شریفین اور وہاں آنے والے اللہ کے مہمانون کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے ان ہی کوششوں میں مسجد حرام کے اندر دنیا کے سب سے بڑے ایئرکنڈیشننگ پلانٹ کی فراہمی شامل ہے۔

باغی ٹی وی : حرمین شریفین میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عامر اللقمانی کے مطابق حرمین میں ایئرکنڈیشننگ کے لیے استعمال ہونے والے دو پلانٹ دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں سے ہیں۔

ان میں پہلا "اجیاد پلانٹ” ہے اس کی پیداوار 35300 ٹن کولنگ ہے جس میں سے تقریبا 24500 ٹن کولنگ استعمال ہو جاتی ہے دوسرا "مرکزی پلانٹ” ہے یہ نیا پلانٹ 1.2 لاکھ ٹن کولنگ پیدا کرتا ہے اس سے تیسری سعودی توسیع کے علاوہ نصف مسعی کا علاقہ پورا کیا جاتا ہے۔

مستقبل میں یہ پلانٹ مسجد حرام کی تمام راہ داریوں اور متصل مقامات کو کولنگ فراہم کرے گا۔ اللقمانی کے مطابق ہوا کو تین مرحلوں میں 100فیصد صاف اور جراثیم سے پاک کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضخیم Units Heat Exchanger کا استعمال کیا جاتا ہے ان یونٹوں کی تعداد 344 ہے جو خصوصی رُومز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر کنڈیشننگ پلانٹس کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے نہایت اعلی تربیت یافتہ انجینئروں اور تکنیک کاروں کو متعین کیا گیا ہے یہ عملہ چوبیس گھنٹے اس پورے عمل کی نگرانی انجام دیتا ہے۔

واضح رہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف رہتی ہے کہ مسجد حرام میں ہوا صاف ہو اس طرح حرم شریف کا رخ کرنے والے پوری راحت اور سکون کے ساتھ عبادت اور مناسک انجام دیتے ہیں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام کے اندر روزانہ نو مرتبہ ایئرکنڈیشننگ کی صفائی انجام دیتی ہے۔

اس کو حرم شریف کے مختلف حصوں میں خارج ہونے سے قبل الٹرا وائلٹ ریز سے سینی ٹائز کیا جاتا ہے حرم شریف میں ٹھنڈی ہوا کے داخل ہونے سے پہلے اسے تین فلٹروں سے گزارا جاتا ہے- اس طرح مسجد حرام کے اندر ٹھنڈی ہوا کو جراثیم سے 100 فیصد پاک کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق مضان المبارک کے مہینے میں مسجد الحرام میں زائرین اور نمازیوں کی مسلسل آمد کے ساتھ ادارہ برائے رہ نمائی اور ارشاد نے معتمرین کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں شاہ فہد کمپلیکس کی طرف سے قرآن پاک کی طباعت کے بعد ان کی بیس ہزار کاپیاں زائرین اور نمازیوں کے لیے مسجد حرام میں رکھی ہیں۔

قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی الذبیانی کے مطابق انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے بریل قرآن کے متعدد قرآنی نسخوں کے ساتھ شیلف اور الماریاں اور تراجم والے قرآن پاک فراہم کیے ہیں۔ تراجم والے قرآن پاک میں انگریزی، اردو اور انڈونیشیائی زبانوں کے تراجم شامل ہیں قرآن پاک کے بڑے سائز کے نسخے بھی مسجد حرام میں فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات فراہم کرنے اور ان کی تجدید کا عمل جاری ہے تاکہ بیت اللہ کی زیارت کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور اپنا وقت اس کام میں لگا سکیں جس سے ان کو فائدہ ہو یہ خدمات صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے سربراہ صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر عمل درآمد اور انڈر سیکرٹری الشیخ بدر بن عبداللہ الفریح کی ہدایات پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔